Tue, 02 Aug 2022 11:45:46
بھٹکل میں پیر کی شب کو شروع ہونے والی زبردست بارش پوری رات مسلسل برسنے سے ایک طرف پورے شہر میں حالات دگرگوں ہوگئے ہیں، وہیں مُٹھلی علاقہ میں پہاڑی چٹان کھسک کر ایک مکان پر گرنے کے نتیجے میں چار لوگ گھر کی چہار دیواری کے اندر ہی دب گئے ہیں ۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:42:19
مدھیہ پردیش کے جبل پور واقع ایک اسپتال میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک تقریباً 10 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کچھ افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے 10-9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں اسپتال کے ملازم بھی ہو سکتے ہیں۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:37:20
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کی پشت پناہی کو کر رہا ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:33:52
افریقہ سے باہر ہندوستان سمیت منکی پوکس سے ہونے والی 4 اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس متعدی بیماری سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او یورپ کی سینئر ایمرجنسی اہلکار کیتھرین اسمال ووڈ نے ایک بیان میں کہا کہ منکی پوکس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے، مزید اموات کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان میں اس بیماری سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:20:44
عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے عوام بری طرح پریشان ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن بھی حکومتک پر حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں لگاتار ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:17:33
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہندوستانی کمپنی سے اس وقت رشوت وصول کی تھی جب وہ مسلم لیگ (ن) کے سپریمو نواز شریف کی کابینہ میں وزیر پیٹرولیم تھے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:13:57
مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع سے بی جے پی رکن اسمبلی اور سابق وزیر سنجے پاٹھک پر ایک بزرگ سے مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پٹائی اس قدر زبردست ہوئی ہے کہ بزرگ کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔ اس معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل جین کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ان تک کوئی شکایت نہیں پہنچی ہے۔ واقعہ کٹنی ضلع ہیڈکوارٹر سے جڑا ہوا ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:11:07
سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن کمیشن کے ذریعہ اتوار کو منعقدہ ریونیو اکاؤنٹنٹ بھرتی 2022 کے مرکزی امتحان میں نقل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ پیپر لیک کے نتیجے میں امتحانی ہال میں کھلے عام نقل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن نے حملہ کیا ہے۔ تاہم اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکمراں جماعت کے رہنماؤں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:07:29
پارتھ چٹرجی کو بدھ کے روز کولکاتا کی ایک خصوصی عدالت میں پیش کرنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) عدالت کو مطلع کرے گا کہ آخر کس طرح ترنمول کانگریس کے سابق سینئر لیڈر پوچھ تاچھ کے ہر مرحلہ میں عدم تعاون کی پالیسی کا سہارا لے رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy