Sun, 31 Jul 2022 00:17:14
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار دورہ پر ہیں۔ اس درمیان جنتا دل یو صدر للن سنگھ نے ہفتہ کے روز ایک ایسا بیان دے دیا جس نے بہار میں این ڈی اے اتحاد پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ للن سنگھ نے بہار میں 243 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارنے کی تیاری کرنے کی بات کہہ دی ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2022 00:14:17
سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر بی کمار کو گجرات کی سیشن کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2022 00:10:08
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بہار دورہ پر ہفتہ کے روز پٹنہ پہنچ گئے۔ بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ ان کا پٹنہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،
View more
Sun, 31 Jul 2022 00:06:39
چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) این وی رمنا نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران مسلسل دو ہفتوں کے تعطل کے بعد ہفتہ کو کہا کہ بحث و مباحثے اور بہتر فیصلوں کے ذریعے ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2022 00:04:26
بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی کے ضلع مجسٹریٹ کو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس کی 48 عمارتوں اور دیگر ڈھانچوں کو اونچائی کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے اور فضائی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے اسے ڈھانے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 31 Jul 2022 00:01:53
مہاراشٹرا میں شدید بارش کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ کسان حکومت کی مدد کی جانب سے پرامید نظروں سے دیکھ رہا ہے لیکن ریاست میں سوئی ہوئی، اندھی، بہری ای ڈی حکومت ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 23:58:16
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتراکھنڈ میں بڑا ردوبدل کرتے ہوئے ریاستی پارٹی صدر مدن کوشک کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اب ان کی جگہ مہندر بھٹ کو اتراکھنڈ بی جے پی کا صدر مقرر گیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 23:51:48
ہاتھرس واقع گاؤں نگلا سنگھ کے ایک اسکول میں بچے کو بند کر گھر چلے جانے والے پرنسپل سمیت 10 اساتذہ کے خلاف بیسک ایجوکیشن افسر (بی ایس اے) نے سخت کارروائی کرتے ہوئے انھیں معطل کر دیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 23:48:55
گورنر مہاراشٹر بھگت سنگھ کوشیاری کے گجراتی-راجستھانی والے بیان پر سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ شیو سینا، کانگریس اور ایم این ایس نے گورنر کے اس بیان کو مہاراشٹر کے عوام کی توہین قرار دیا ہے۔ دریں اثنا، ممبئی کی سابق میئر کشوری پیڈنیکر اور بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے بھی گورنر کے اس بیان سے نااتفاقی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy