Fri, 05 Aug 2022 20:24:29
صدارتی انتخاب ختم ہونے کے بعد سے ہی نائب صدر کے لیے ہونے والے انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی پارٹی کے ذریعہ برسراقتدار طبقہ یا پھر حزب مخالف کے ذریعہ نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:20:14
کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے آغاز میں سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دھکماتے ہیں وہ ڈرتے ہیں اور جو عوامی مسائل سے ڈرتے ہیں وہ دھمکاتے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کا غلط نفاذ، چین کی دراندازی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے تحت راہل گاندھی نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر صح
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:17:00
پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) سپلائی کرنے والی کمپنی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے آج پی این جی کے داموں میں 2.63 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پی این جی کی تازہ ترین شرح 50.59 روپے فی کیوبک میٹر (روپے/فی ایس سی ایم) ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:13:33
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج کہا کہ دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی 8 فیصد کی قدر میں اضافے کے دباؤ کے تحت رواں مالی سال کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں 4.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:10:01
) بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس واقعہ سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 9 تک پہنچ گئی اور 17 لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ متاثرین سارن ضلع کے مکیر اور بھیلڈی تھانہ حلقہ کے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بیشتر متاثرین نے دھانوکا ٹولی گاؤں سے نقلی شراب خریدی تھی۔ اس کے بعد بدھ کی شب انھوں نے الگ الگ مقامات پر شراب نوشی کی اور اس کے بعد ان ک
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:07:17
مہنگائی اور بے روزگاری کے مسئلہ پر جمعہ کے روز ممبئی واقع راج بھون کے باہر احتجاج کرنے کی کوشش کرنے والے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور پارٹی کے ممبئی سربراہ بھائی جگتاپ کی قیادت میں سینکڑوں لیڈروں اور کارکنوں نے بینرز اور پوسٹر اٹھا کر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ تاہم، مالابار ہل میں گورنر کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے انہیں نریمان پوائن
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:03:37
کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی کے مبینہ گھوٹالے کی جانچ کر رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اب پارتھ چٹرجی کی بیٹی سوہنی بھٹاچاریہ اور ان کے شوہر کلیانمے بھٹاچاریہ کو جانچ کے دائرے میں لیا ہے۔ سوہنی اور کلیانمے اس وقت امریکہ مین مقیم ہیں اور ایجنسی کے افسران نے دونوں کو ای میل بھیج کر پوچھ تاچھ کے لیے جلد از جلد کولکاتا پہنچنے کو کہا ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:00:25
مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کے غلط نفاذ، اگنی پتھ اسکیم سمیت عوام کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف کانگریس کا شدید احتجاج جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق وزیر ششی تھرور سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 19:55:27
بھٹکل تعلقہ ہاسپٹل کو مزید ترقی دینے اور اس کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ضلع اُترکنڑا کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجو موگویر اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کے توسط سے وزیر اعلیٰ بومئی اور وزیر صحت کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy