Thu, 04 Aug 2022 20:16:09
سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور رکن اسمبلی اعظم خان کو سانس لینے میں دقت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں بدھ کی دیر رات سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی اور طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے انھیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 20:12:18
امریکہ میں میکسیکو سے ملحق امریکی سرحد پر حراست میں لیے گئے کچھ سکھ پناہ گزینوں کی پگڑی ضبط کیے جانے کی خبر سے ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ تنازعہ بڑھنے پر امریکی افسران نے جانکاری دی ہے کہ معاملے کے حل کے لیے ایک داخلی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 20:10:03
ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 8 اگست تک چار دن کی توسیع کر دی۔ قبل ازیں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیر کو علی الصبح گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 20:06:22
مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے خوردونوش پر عائد کی گئی جی ایس ٹی کے خلاف 5 اگست کو کانگریس کی جانب کئے جانے والے احتجاج سے قبل پارٹی کے دفتر اور لیڈران کی رہائشوں پر بھاری تعداد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کے درمیان کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے نہیں ڈرتے اور سچائی کو بیریکیڈ نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 20:04:03
کانگریس اور بی جے پی کی سرکاروں پر غریبی، بے روزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا الزام لگاتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بیشی قیمتی سرکاری اثاثوں کی جس طریقے سے نجکاری کی جا رہی ہے وہ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے جیسا ہی خطرناک ہے۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 19:58:51
اُترکنڑا ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے 7 گرام پنچایت حدود میں بارش اور سیلاب سے تباہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ان کا حال احوال سننے کے دوران بتایا کہ فوری طور پر کھانے پینے کی چیزوں کی قلت کا شکار متاثرین کے لئے اشیائے خوردنی کے کٹس تقسیم کرنے کا انتظام کیا جائے۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 19:56:26
منگل کے دن بھٹکل میں مختصر وقت کی بارش سے جس قسم کی عجیب اور خوفناک سیلابی صورت حال پیدا ہوئی تھی ، وہ کل اور آج دو دن مزید بارش نہ ہونے کی وجہ سے اب بدل گئی ہے ۔ لیکن صرف ایک رات کی برست سے جو تباہی پھیلی ہے اس کے مناظر بڑے دلدوز ہیں۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 13:10:28
سپریم کورٹ نے جمعرات کو مہاراشٹر میں سیاسی بحران سے متعلق دائر عرضیوں پر سماعت کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے ادھو ٹھاکرے کو بڑی راحت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ شندے دھڑے کی درخواست پر فی الحال کوئی فیصلہ نہ کرے۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:55:30
سپریم کورٹ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کی طرف سے مفت تقسیم کے وعدوں کے معاملے میں سخت ہو گیا ہے اور عدالت نے اس سے نمٹنے کے لیے ایک ماہر ادارہ بنانے کی وکالت کی ہے۔ عدالت نے کہا:اس میں مرکز، اپوزیشن سیاسی پارٹیاں، الیکشن کمیشن، نیتی آیوگ، آر بی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ ملک کی معیشت کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کے اندر ایسے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy