ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    مہاراشٹر میں وزراء کے اختیارات نوکر شاہوں کے حوالے

    مہاراشٹر میں وزراء کے اختیارات نوکر شاہوں کے حوالے

    Sun, 07 Aug 2022 12:41:43 
    شیو سینا سے بغاوت کرکے بنائی گئی ایکناتھ شندے کی حکومت میں کابینہ کی توسیع  اب تک نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ حکومتی کام کاج بھی رُکا ہوا ہے اور امکان ہے کہ کابینہ کی توسیع میں مزید وقت لگ سکتا ہے اسی لئے  وزیر اعلیٰ   نے تمام وزراء کے محکموں کے اختیارات ان محکموں کے سیکریٹروں کو دے دئیے ہیں۔
    اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ای ڈی کا استعمال کیا جارہا ہے:  ایم کے فیضی

    اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ای ڈی کا استعمال کیا جارہا ہے: ایم کے فیضی

    Sun, 07 Aug 2022 12:16:34 
     سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں اپوزیشن لیڈروں اور ان کے دفاتر کی تلاشی، سیل اور بلا جواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی مذمت کی ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  کو ملک میں اختلاف رائے اور اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
    غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ،  جنگ روکنے مصر کی کوششیں، امریکہ ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگیا

    غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، جنگ روکنے مصر کی کوششیں، امریکہ ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگیا

    Sun, 07 Aug 2022 12:12:09 
    فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ روکنے کیلئے حرکت میں آ گئی ہے۔مصر نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے راکٹ حملے روکنے کیلئے قاہرہ نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
    افغانستان میں بھوک کا بحران: مغرب بھی جزوی طور پر قصوروار

    افغانستان میں بھوک کا بحران: مغرب بھی جزوی طور پر قصوروار

    Sun, 07 Aug 2022 12:04:31 
    دس لاکھ سے زائد کم سن بچے ہندو کش کی ریاست افغانستان میں شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس ملک کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔ طالبان کے خلاف پابندیوں نے افغانستان کو ایک انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ گزشتہ برس کے ڈبلیو ایف پی 'ورلڈ فوڈ پروگرام‘ کے سربراہ ڈیویڈ بیسلی نے افغانتستان کو '' دوزخ بروئے زمین‘‘ قرار دیا تھا۔
    پیلوسی’ عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں: شمالی کوریا

    پیلوسی’ عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں: شمالی کوریا

    Sun, 07 Aug 2022 11:54:13 
    امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس ہفتے کے اوائل میں ایشیا کے اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے بعد تائیوان بھی پہنچی تھیں، جس کے بعد چین نے آبنائے تائیوان میں غیر معمولی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان میں میزائل حملوں کی تربیت اور جنگی جہازوں سے حملوں کی مشق بھی کی جا رہی ہے۔
    یوگی کے وزیر راکیش سچان عدالت سے اپنی سزا کی فائل لے کر فرار!

    یوگی کے وزیر راکیش سچان عدالت سے اپنی سزا کی فائل لے کر فرار!

    Sun, 07 Aug 2022 11:50:34 
     اتر پردیش کی یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر راکیش سچان ایک دلچسپ واقعہ میں اپنی سزا کی فائل عدالت سے لے کر فرار فرار ہو گئے۔ دراصل، کانپور کی عدالت نے ہفتہ کے روز راکیش سچان کو ایک معاملے میں مجرم قرار دیا تھا مگر عدالت کی جانب سے سزا سنانے سے قبل ہی وزیر اپنے وکیل کی مدد سے حکم نامہ کی اصل کاپی لے کر فرار ہو گئے! اب عدالت کی پیش کار نے کوتوالی میں وزیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شکایت دی ہے۔
    ریاست میں حکمران بی جے پی تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے:  سدارامیا

    ریاست میں حکمران بی جے پی تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے: سدارامیا

    Sun, 07 Aug 2022 11:41:58 
    اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا واحد ایجنڈا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینا اور کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لانا ہے۔
    جے ڈی ایس اقتدار پرآئی تو پنچ رتنامنصوبہ جاری ہوگا:کمارسوامی

    جے ڈی ایس اقتدار پرآئی تو پنچ رتنامنصوبہ جاری ہوگا:کمارسوامی

    Sun, 07 Aug 2022 11:39:24 
    کوئی بھی چاہے کچھ بھی کہے،آئندہ انتخابات میں عوام جے ڈی ایس کے حق میں ووٹ ضرور دیں گے اور ریاست میں آئندہ دنوں جے ڈی ایس حکومت ضرور اقتدار پر آئے گی۔ یہ با ت سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔
    انڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل کا سونیا گاندھی کو مکتوب

    انڈین یونین مسلم لیگ سیاسی امورکمیٹی چیئرمین سید صادق علی شہاب تنگل کا سونیا گاندھی کو مکتوب

    Sun, 07 Aug 2022 11:33:05 
    انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل) کے سیاسی امور کمیٹی چیئرمین و کیرلا ریاستی صدر سید صادق علی شہاب تنگل نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ سونیا گاندھی جی کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے کانگریس پارٹی اور اس کے لیڈروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔