Sun, 07 Aug 2022 11:13:29
ملک بھر میں کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (سی یو ای ٹی-یو جی) تکنیکی اسباب سے لگاتار دوسرے دن 50 مراکز پر ملتوی کیےجانے کو لے کر اب اپوزیشن مودی حکومت پر حملہ آور ہو چکا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کے سامنے کچھ سوالات بھی رکھے ہیں۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 11:08:47
انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے نویں دن یعنی 6 اگست (ہفتہ) کو ہندوستان نے کل 14 تمغے جیتے، جن میں چار طلائی، تین چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹ، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، ہاکی جیسے مقابلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں پہنچ کر تمغہ جیتنا یقینی بنا دیا ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 11:03:01
ہفتہ کے روز شہر کی چامراج پیٹ عیدگاہ کے معاملہ نے اس وقت ایک دلچسپ موڑ لے لیا جب برہت بنگلورو مہا نگر پالیکے (بی بی ایم پی) نے اس عید گاہ کی ملکیت پر اپنے دعوے سے دستبرداری یہ کہتے ہوئے اختیار کر لی کہ اس کے کھاتے کیلئے وقف بورڈ کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست کو اس بناء پر مسترد کیا جاتا ہے کہ یہ ملکیت ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی ہے اس لئے کھاتے کیلئے وقف بور ڈکو اپنی دستاویزات کے ساتھ ریوینیو ڈپارٹم
View more
Sat, 06 Aug 2022 20:22:17
ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے برسات اور سیلاب سے نقصان اٹھانے والے دکانداروں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 20:17:46
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجو موگویرا نے بتایا کہ بھٹکل تعلقہ میں زبردست برسات کی وجہ سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے 11 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو متاثرین کے گھر گھر جا کر نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 19:41:19
مؤ ضلع کی گھوسی سیٹ سے بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ اتُل رائے کو وارانسی کی ایک عدالت نے عصمت دری کے معاملہ میں بری کر دیا ہے۔ مبینہ عصمت دری متاثرہ نے ایک سال قبل سپریم کورٹ کے سامنے خودسوزی کی کوشش کی تھی۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 19:39:06
بہار میں برسراقتدار جے ڈی یو نے پارٹی کے سابق قومی صدر اور مرکزی حکومت میں وزیر آر سی پی سنگھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جار کر دیا ہے۔ جے ڈی یو نے اپنے سابق قومی صدر پر پارٹی میں رہتے ہوئے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 19:36:16
آر بی آئی نے 5 اگست کو جائزہ میٹنگ میں ریپوریٹ میں تیسری بار اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ سبھی بینکوں کے قرض مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ اب آر بی آئی کے اعلان کے بعد دو بڑے بینکوں نے اپنے قرض کو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy