Sat, 05 Nov 2022 20:40:31
جالی گرام پنچایت، ہیبلے گرام پنچایت اور ٹی ایم سی بھٹکل کے حدود میں انڈر گراونڈ ڈرینیج کے سلسلے میں کھدائی کے بعد ٹھیکیدار کی طرف سے سڑکوں کو درست نہ کرنے کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بھٹکل یونٹ نے میمورنڈم دیا۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:37:06
پروین نیٹارو مرڈر معاملہ کی تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج صبح جنوبی کینرا، میسورو، ہبلی اور دوسرے مقامات پر پی ایف آئی اور ایس ڈی پی لیڈروں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی اور تین ملزمین کو گرفتار کر لیا۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:32:46
بیدر سے 50 کلو میٹر دوری پر بیملکھیڈا گاوں میں کل دیر شام میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں زرعی مزدوری کرنے والی 7 خواتین ہلاک ہوگئیں اور 11 مزدور زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:23:49
بی جے پی کے ترجمان این آر رمیش نے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کے خلاف لوک آیوکتہ میں شکایت درج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سدارامیا نے ان کے دور اقتدار ایک باوقار عہدہ کی تقرری کرکے چیک کے ذریعہ رقم حاصل کی ہے۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:19:39
بزرگ سیاستدان ملیکارجن کھرگے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار 6نومبر کو کرناٹک آرہے ہیں۔ریاستی کانگریس یونٹ و دیگر اداروں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:13:29
موربی کا پُل حادثہ کئی جانیں لینے کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ عوام کے ذہنوں میں نقش ہو گیا ہے کہ کس طرح حکومتی لاپروائی اور بے حسی نے ان کے اپنوں کو موت کے منہ میں ڈھکیل دیا۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:08:22
سپریم کورٹ نے جمعہ کو مہاراشٹر حکومت کو ہدایت دی کہ وہ بابری مسجد انہدام کے بعد (1992-93 کے) ممبئی فسادات کے تمام متاثرین کا سراغ لگائے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ دیا جا سکے۔ سپریم کورٹ نے فسادات میں ملوث ملزمان کو انصاف کے لئے متعلقہ مقدمات کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:04:54
سپریم کورٹ نے جمعہ کو ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم 2014 کی صداقت کو برقرار رکھنے والا فیصلہ سنایا۔ چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس سدھانشو دھولیا نے ملازمین کی پنشن (ترمیمی) اسکیم 2014 کو برقرار رکھا، لیکن اسکیم کی کچھ دفعات کو ہٹا کر اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے (جو واضح سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے اسکیم کا فائدہ نہیں اٹھا سکے) چار ماہ کے اضافی وقت کی مہلت دی۔
View more
Sat, 05 Nov 2022 12:00:00
ٹوئٹر انڈیا کے تقریباً 200 ملازمین میں سے کچھ کے لئے جمعہ کی صبح ایک طوفان لے کر آئی، کیونکہ انہیں اچانک ملازمت سے فارغ کر دئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی۔ متعدد ملازمین صبح اچانک آفیشیل ای میل، انٹرنل اسلیک اور گروپ چیٹ تک رسائی سے محروم ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy