Mon, 07 Nov 2022 20:49:50
صدر کانگریس کے صدرملکارجن کھرگے نے 2016 کی نوٹ بندی کے سلسلہ میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) زیر قیادت حکومت پر پھر سے حملہ کیا اور اسے حکمراں پارٹی کی سب سے بڑی ناکامی قرار دیا۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:46:10
ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں 90 فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیاہے۔ ایک امریکی جریدے کے مطابق ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نظام سنبھالتے ہی بلو ٹک سبسکرپشن عائد کرنے کے ساتھ ہی چند بڑے اقدامات کئے ہیں۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:41:16
ملک میں ای ڈبلیو ایس ریزرویشن جاری رہے گا۔ سپریم کورٹ میں 5 ججوں کی بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے 3-2 سے اہم فیصلہ سنایا۔ سی جے آئی یو یو للت کی سربراہی والی بنچ نے اقتصادی بنیادوں پر ریزرویشن کے مودی حکومت کے فیصلے پر مہر ثبت کردی ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:37:42
گجرات ہائی کورٹ نے موربی حادثے پر گجرات حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ گجرات حکومت سے 14 نومبر تک جواب دینے کو کہا گیا ہے۔ موربی میونسپلٹی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:32:28
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے پیر کو مبینہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہونے کی بات تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرکزی ایجنسی کے سامنے خود کو دستیاب کرانے کے لئے اپنی پہلے سے طے شدہ سیاسی مجبوریوں کے سبب دو ہفتے کا وقت مانگیں گے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:26:22
ای ڈبلیو ایس یعنی اقتصادی طور پر کمزور طبقہ کو ریزرویشن دیئے جانے کو سپریم کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں درست قرار دیا ہے۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:23:29
آل انڈیا موٹر ٹرانسپورٹ کانگریس (اے آئی ایم ٹی سی) نے ڈیزل سے چلنے والی درمیانی اور بھاری گاڑیوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی کے حکم کی مخالفت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
View more
Mon, 07 Nov 2022 20:21:15
ملک میں اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن جاری رہے گا۔ چیف جسٹس یو یو للت کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ میں سے تین ججوں نے ریزرویشن کے حق میں اپنا فیصلہ دیا ہے جبکہ دو ججوں نے اس فیصلے سے اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یو یو للت کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے اقتصادی طور پر کمزور طبقے (Economically Weaker Section,EWS) کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کے نظام پر فیصلہ سنایا۔ پانچ ججوں میں سے ت
View more
Mon, 07 Nov 2022 13:36:58
بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ گیٹ ٹوگیدر نوائط ملن 2022 انشاء اللہ 10/ نومبر بروزجمعرات کو ہوٹل رمی گرینڈ سیف میں منعقد کیا گیا ہے جس میں بچوں کے ڈراموں سمیت دیگر تفریحی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع نوائط ملن کے کنوینرمحمد اسحاق پلّور نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy