ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بینگلورو : ایس آئی آر کے تعلق سے کرناٹکا اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن کی وضاحت اور ہدایات

بینگلورو : ایس آئی آر کے تعلق سے کرناٹکا اسٹیٹ مائناریٹی کمیشن کی وضاحت اور ہدایات

Sat, 27 Jun 2026 11:10:03    S O News

بینگلورو ، 27/ جون (ایس او نیوز) ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیرمین اور سیکریٹری نے چیف الیکٹورل آفیسر کرناٹکا سے ملاقات اور ایس آئی آر کے تعلق سے عوام کے اندر پائے جانے والے شکوک و شبہات پر تفصیلی گفتگو کے بعد عوام کے لئے وضاحت اور ہدایات پر مبنی ایک پریس ریلیز جاری کیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ چیف الیکٹورل آفیسر [سی ای او] نے سی ای آر سے متعلق جو وضاحت کی ہے اس کے اہم نکات یہ ہیں :

•  سن 2025 ء کے مطابق کرناٹکا میں کل ووٹرس کی تعداد 5,54,32,314
•  20 جون 2026 تک میپنگ کیے گئے کُل ووٹرس 5,06,77,343
•  الیکشن کمیشن کی طرف سے کرناٹک اب تک 91.42% میپنگ مکمل ہوئی ہے ۔
•  27 جولائی 2026 تک میپنگ کے لئے موقع فراہم کیا جائے گا ۔

کرناٹک کے سی ای او نے بتایا ہے کہ :
۱۔ اایس آئی آر کا جو عمل ہے اس کے دوران کوئی بھی اہل ووٹر نہیں چھوٹے گا ۔
۲۔ انتخابی فہرست میں کسی نااہل شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا ۔
۳۔ بی ایل او کے ذریعے فراہم کردہ فہرست سازی فارم (enumeration form) صرف کنڑ زبان میں ہوگا اور ریاستی سرکاری زبان کنڑا میں ہی پُر کیا جائے گا۔
۴۔ وہ ووٹرس جو 2026 ۔ 10۔01 کو اپنی عمر کے 18 سال مکمل کر لیں گے وہ اپنا نام ووٹر فہرست میں     درج کروانے کے اہل ہونگے ۔
۵۔ خاندان کا کوئی بھی بالغ رکن خاندان کے افراد کی غیر موجودگی میں این آر آئی سمیت فہرست سازی فارم کی تصدیق کر سکتا ہے ۔
۶۔ فہرست سازی کے فارم پر چسپاں کرنے کے لئے دو رنگین تصاویر تیار رکھیں ۔
۷۔ کسی بھی دستاویز کو منسلک کرنے یا دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لیکن اگر بی ایل او کو ضرورت ہو تو متعلقہ دستاویزات صرف تصدیق کے لئے پیش کیے جا سکتے ہیں ۔
۸۔ فہرست سازی کے دوران بی ایل او کسی بھی قسم کی ترمیمات نہیں کر سکتا ہے ۔
۹۔ اگر آپ کے نام وغیرہ میں ترمیمات کی ضرورت ہے تو ڈرافٹ لسٹ شائع ہونے کے بعد فارم نمبر 8 کےذریعے یا حتمی فہرست شائع ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی ترمیمات کو آن لائن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے ۔

فہرست سازی کا فارم کیسے پُر کریں :  اگر فارم پُر کرنے کے سلسلے میں کسی قسم کا تردد ہو تورہنمائی کے لئے چیف الیکٹورل آفیسر [سی ای او] کرناٹک کے ویب سائٹ پر آفیشل ویڈیو دیکھیں ۔ اس کےعلاوہ کرناٹک اقلیتی کمیشن کے ویب سائٹ https://kmc.karnataka.gov.in پر بھی یہ سہولت دستیاب ہے۔

کسی بھی قسم کی وضاحت درکار ہوتو چیف الیکشن آفیسر ہیلپ لائن 1950 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ 


Share: