ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 6 ہزار سے زائد مہاجرین کو بچا لیا گیا، 22ہلاک

6 ہزار سے زائد مہاجرین کو بچا لیا گیا، 22ہلاک

Tue, 04 Oct 2016 16:43:05    S.O. News Service

واشنگٹن،4؍اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 6,055مہاجرین کو گزشتہ روز خطرناک سمندر سے بچا لیا گیا جبکہ 22مہاجرین ہلاک ہو گئے۔ یہ بات اطالوی اور لیبیائی حکام کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ یہ کسی ایک دن کے دوران ہونے والی زیادہ ترین ہلاکتوں میں سے ایک ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق کم از کم نو مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ لیبیا کے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 11 مہاجرین کی لاشیں دارالحکومت طرابلس کے ساحل سمندر پر ملیں جبکہ دو مزید مہاجرین اُس وقت ہلاک ہوئے جب ایک کشتی صبراتہ کے قریب سمندر میں الٹ گئی۔


Share: