ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں تصادم: 31 نکسلی ہلاک، 2 پولیس اہلکاروں کی موت

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں تصادم: 31 نکسلی ہلاک، 2 پولیس اہلکاروں کی موت

Mon, 10 Feb 2025 14:04:32    S O News

بیجاپور ، 10/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی)چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں اتوار کی صبح سے نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید تصادم جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس انکاؤنٹر میں 31 نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ جھڑپیں اندراوتی ٹائیگر ریزرو نیشنل پارک کے علاقے میں ہو رہی ہیں، جہاں فورسز اور نکسلیوں کے درمیان سخت لڑائی چل رہی ہے۔

ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کی ٹیمیں نکسلیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہیں، جنہیں علاقے میں بڑی تعداد میں نکسلائیٹس کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ بیجاپور کے ایس پی نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔ اب تک نکسلیوں کے پاس سے خودکار ہتھیاروں سمیت بہت سی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

بستر پولس نے بتایا کہ بیجاپور ضلع کے نیشنل پارک کے نیچے جنگل میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 31 نکسلائیٹس مارے گئے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

بستر پولیس نے تصدیق کی کہ تصادم میں دو فوجی شہید اور دو زخمی ہوئے۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ انکاؤنٹر صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ جس علاقے میں یہ ہو رہا ہے وہ مہاراشٹر کی سرحد سے متصل ہے۔ انکاؤنٹر میں مارے گئے فوجیوں کو علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا گیا ہے۔

اس وقت پورے علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے بیجاپور کے جنگلات میں انکاؤنٹر ہوا تھا، اس دن بھی 12 نکسلائیٹس مارے گئے تھے۔ انکاؤنٹر کی تصدیق کرتے ہوئے، بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کہا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کے ایک بڑے کیڈر کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی ہے۔ اس میں ڈی آر ڈی، ایس ٹی ایف، کوبرا 2022 اور سی آر پی ایف 222 بٹالین کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کیا۔


Share: