ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 2؍ نومبر کو یوگیشور اور پی راجو بی جے پی میں شامل ہوں گے

2؍ نومبر کو یوگیشور اور پی راجو بی جے پی میں شامل ہوں گے

Fri, 27 Oct 2017 14:13:14    S.O. News Service

بنگلورو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) اسمبلی انتخابات کے قریب آتے آتے ریاست کی سیاسی جماعتوں میں نئی صف بندیوں کا سلسلہ بھی زور پکڑنے لگاہے۔حال ہی میں کانگریس کو خیر باد کہنے والے چن پٹن کے رکن اسمبلی سی پی یوگیشور اور گڑچی کے رکن اسمبلی پی راجو کی بی جے پی میں شمولیت تقریباً یقینی نظر آرہی ہے۔ 2؍ نومبر سے ریاست میں بی جے پی پارٹی کے قومی صدر امیت شا کی قیادت میں پرورتن یاترا شروع کرنے جارہی ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اس یاترا کی شروعات کے سلسلے میں بنگلور میں ہونے والے جلسے کے دوران سی پی یوگیشور اور پی راجو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلیں گے۔ سی پی یوگیشور نے وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار پر ان کی سیاسی ترقی میں رکاوٹ کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ، ان کا ارادہ ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں وہ چن پٹن یا مدور حلقہ سے قسمت آزمائیں۔ اسی طرح پچھلے اسمبلی انتخابات میں کڑچی اسمبلی حلقہ سے بی ایس آر کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے جواں سال رکن اسمبلی پی راجو بھی بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ 2؍ نومبر کو امیت شا کی موجودگی میں ان دونوں کی بی جے پی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
 


Share: