ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمن:72گھنٹوں کی فائر بندی کی تجویز پیش

یمن:72گھنٹوں کی فائر بندی کی تجویز پیش

Sat, 24 Sep 2016 11:35:44    S.O. News Service

نیویارک ، 23؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )چار ملکوں سعودی عرب، امریکہ ، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے یمنی بحران کے خاتمے کی خاطر فوری طور پر 72گھنٹے کی جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیویارک میں ہونے والے وزارتی اجلاس میں یو این کے خصوصی ایلچی برائے یمن بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے خاتمے پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے اس جنگ بندی کا یہ فائدہ ہو گا کہ یو این نمائندہ خصوصی یمنی فریقوں کے ساتھ مذاکرات کر سکیں گے۔ نیز امن کمیٹی کے توسط سے جنگ بندی کے عمل کو کوارڈنیٹ کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جا سکے گا۔وزراء خارجہ نے سعودی عرب کی سرحد پر رونما ہونے والے یمنی دراندازی کے واقعات اور بیلسٹک میزائل حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا۔اقتصادی بحران اور انسانی مسائل بڑھنے سے روکنے کی خاطر اجلاس کے شرکاء نے امن کے عمل کو فروغ دینے پر زور دیا تاکہ تعز شہر سمیت دیگر متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔شرکاء اجلاس نے یو این خصوصی ایلچی کے تجویز کردہ نقشہ راہ کی تائید کی تاکہ معاملے کے جامع حل کی جانب بڑھا جا سکے۔ خصوصی ایلچی کا امن مں صوبہ خلیجی کوششوں سمیت یو این کی قرارداد 2216سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ نیز اس میں قومی کانفرنس کے فیصلوں کی توثیق کا پہلو بھی نمایاں ہے۔ادھر یمنی حکومت نے متحارب باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن سیاسی انتقال اقتدار کی کوششوں میں ہاتھ بٹائیں۔ اجلاس نے باغیوں کی جانب سے یمن میں سیاسی کونسل کے قیام اور پرامن معاہدے کی راہ تک پہنچنے والی تمام رکاوٹوں کے خاتمے کو بھی مسترد کیا ہے۔


Share: