صنعاء ، 22؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عبید بن دغر کی سربراہی میں یمنی حکومت نے ریاض سے یمن کے شہر عدن کے لیے حتمی واپسی کر لی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یمنی حکومت کی عدن واپسی کا مقصد ریاست کی رٹ مضبوطی اور آزاد کروائے گئے علاقوں کو محفوظ بنایا ہے۔ نیز یمنی حکومت یمنیوں کو مذاکرات کا ڈول ڈالنے کے لیے اعتباریت دلوائے گی تاکہ معزول صدر علی عبداللہ صالح اور حوثی باغی ملیشیاؤں کا قلع قمع کیا جا سکے۔