ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یمنی باغیوں نے نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

یمنی باغیوں نے نیا وزیراعظم مقرر کر دیا

Mon, 03 Oct 2016 15:45:59    S.O. News Service

صنعاء،3؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں نے گزشتہ روز اپنا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔ باغیوں کی گورننگ باڈی کی طرف سے عبد العزیز صالح حبتور کو وزیراعظم مقرر کرتے ہوئے انہیں قومی حکومت تشکیل دینے کو کہا گیا۔ حبتور عدن کے سابق گورنر ہیں۔ یمنی دارالحکومت صنعاء ستمبر 2014ء سے حوثی باغیوں کے قبضے میں ہے۔ سعودی سربراہی میں اتحادی ممالک یمنی باغیوں کے خلاف گزشتہ برس مارچ سے ملٹری آپریشن شروع کیے ہوئے ہے۔


Share: