ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپورمیں ریٹائرڈ نائب تحصیلدار کے گھر میں گھس کر چوروں نے نقدی اور زیورات اڑالئے

یلاپورمیں ریٹائرڈ نائب تحصیلدار کے گھر میں گھس کر چوروں نے نقدی اور زیورات اڑالئے

Sun, 08 Oct 2017 21:49:29    S.O. News Service

یلاپور، 8؍اکتوبر(ایس او نیوز)یلاپور کی اکبر گلی میں واقع ریٹائرڈ نائب تحصیلدار حسن شیخ کے گھر میں گھس کر نقدی اور زیورات چرالے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

کہاجاتا ہے کہ حسن شیخ اور ان کے گھر والے بنگلورو گئے ہوئے تھے۔ جب وہ لوگ واپس لوٹے تو پتہ چلا کہ چوروں نے ان کی غیر حاضری کا فائدہ اٹھا کر یہ واردات انجام دی ہے۔ چوروں نے1.20لاکھ روپے نقد ی پر ہاتھ صاف کیا ہے جو کہ مقامی جماعت کی امانت تھی۔اس کے علاوہ 16گرام سونے کے زیورات اور ایک ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سیٹ بھی چور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

سرکل انسپکٹر ڈاکٹر منجو ناتھ نائک نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹ ماہرین کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔


Share: