ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور آبشار کے پاس پھر ایک بار شہد کی مکھیوں کا حملہ - سیاحوں کی آمد پر لگی چار دن کی روک 

یلاپور آبشار کے پاس پھر ایک بار شہد کی مکھیوں کا حملہ - سیاحوں کی آمد پر لگی چار دن کی روک 

Mon, 15 Apr 2024 11:36:42    S.O. News Service

یلاپور،  15 / اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے ساتوڈی آبشار کے پاس چار دن پہلے سیاحوں کی طرف سے شہد کے چھتے پر پتھر مارنے کے بعد مکھیوں نے جو حملہ کیا تھا اس کا سلسلہ سنیچر کے دن بھی جاری رہا تو اگلے چار دنوں کے لئے اس مقام پر سیاحوں کو آنے سے روک دیا گیا ۔
    
یاد رہے کہ جمعہ کے دن شہد کی مکھیوں کے پہلے حملے میں 15 سے زائد سیاح زخمی ہوئے تھے اور ان میں سے شدید زخمی ہونے والے چار سیاحوں کو مزید علاج کے لئے ہبلی کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ۔ 
    
دوسرے دن سنیچر کو بھی بپھری ہوئی مکھیوں نے دوبارہ سیاحوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن کا علاج یلاپور کے سرکاری اسپتال میں کیا گیا ۔ بعض زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ جنگلات اور ویلیج فاریسٹ کمیٹی نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگلے چار دن تک آبشار کا نظارہ کرنے اور سیاحت کے مقصد سے اس علاقے میں آنے والے پر پابندی لگا دی جائے ۔ اس فیصلے کی اطلاع مقامی پولیس اسٹیشن کو بھی دی گئی ہے اور یلاپور - بیسگوڈ کراس پر آبشار کی طرف آنے پر لگی عارضی پابندی کا ایک بینر آویزاں کر دیا گیا ہے ۔ 


Share: