ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات : سبھی 68سیٹوں کے لئے بی جے پی نے امیدوار کا کیا اعلان 

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات : سبھی 68سیٹوں کے لئے بی جے پی نے امیدوار کا کیا اعلان 

Wed, 18 Oct 2017 23:15:41    S.O. News Service

نئی دہلی18اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس نڈیا) ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کو تمام 68 سیٹوں کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا ہے ۔ ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی پریم کمار دھومل سجان پور سے الیکشن لڑیں گے۔ وہیں کانگریس سے بی جے پی میں شامل ہوئے انل شرما منڈی اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش میں 9 نومبر کو ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی اور نتائج 18 دسمبر کو آئیں گے۔ واضح ہوکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ سمیت اعلی رہنماؤں نے ہفتہ میں ایک مٹینگ منعقد کی تھی جس میں پارٹی کے امیدواروں کو ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے لئے حتمی طور پر نامزد کیا گیا ۔ امیدواروں کے انتخاب کے بارے میں دو گھنٹے تک کافی سوچ بچار کیا گیا ، تقریبا دو گھنٹوں تک غور و خوض کے بعد امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ بی جے پی کے رہنما نے بتایا کہ پارٹی کے مرکزی انتخابی کمیٹی نے 68 رکنی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ممکنہ امیدواروں کے نام پر دو گھنٹوں سے زیادہ غور و خوض کیا ۔بی جے پی کی اس میٹنگ میں، ہماچل پردیش کے دو مرتبہ وزیر اعلی رہ چکے پریم کمار دھومل اور جے پی نڈا وزیر اعلی کے طور پر مضبوط دعویدار نظر آرہے ہیں تاہم بی جے پی نے وزیر اعلی کے عہدے پر کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ ہماچل پردیش کے چیف الیکشن افسر نے سیاسی جماعتوں کو آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں 28 لاکھ روپے کی زیادہ سے زیادہ اخراجات کی حد پر عمل کرنے اور20,000 روپے سے زیادہ کی تمام ادائیگی اکاؤنٹ Pei کی چیک کے ذریعے کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ 


Share: