متھرا، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو پٹخنی دیکر حکومت بنانے کے ارادے سے دیوریا سے دہلی تک یاترا پر نکلے کانگریس کے قومی نائب صدر راہل گاندھی جمعہ کی رات علی گڑھ سے متھرا پہنچیں گے اور اگلے دن دوارکادھیش مندر میں درشن کرکے روڈ شو پر نکلیں گے۔یہ معلومات کانگریس قانون ساز منڈل ٹیم کے لیڈر اور مقامی ممبر اسمبلی پردیپ ماتھر نے آج یہاں دی۔اتر پردیش میں ایک چوتھائی صدی سے بھی زیادہ طویل عرصے سے اقتدارسے دور کانگریس ان دنوں کسی بھی طرح اقتدار میں موجودگی درج کرانے کے لئے انتہائی سخت جدوجہد سے گزر رہی ہے۔ممکن ہے، اسی لئے اس پارٹی نے مودی اور نتیش کے مشیر رہے پرشانت کشور کی طرف سے بتائے راستے پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔پارٹی کے لیڈر مانتے ہیں کہ راہل اور دیگر سینئر پارٹی لیڈر ہر اس اسمبلی علاقے میں عوام سے بات چیت قائم کرنا چاہتے ہیں، جہاں انہیں دکھائی دے رہا ہو کہ ان کے امیدوار کے لئے بہترین امکان ہو سکتا ہے۔ماتھر نے بتایا کہ کانگریس نائب صدر جمعہ کو علی گڑھ میں موجودگی درج کراکر دیر شام متھرا پہنچیں گے اور رات آرام کر صبح دوارکادھیش مندر میں پوجا ارچنا کریں گے،اس کے بعد وہ مندر سے شہر کے ہردیستھل (ہولی گیٹ)تک 700میٹر پیدل ہی بھیڑ بھرے اورسنکرے چھتہ بازار سے ہوتے ہوئے گزریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہولی گیٹ پر موجودعوام سے خطاب کرکے کانگریس لیڈر اس موقع پر تیار کرائے گئے خصوصی کسان رتھ پر بیٹھ کر کوتوالی روڈ، کلکٹر گنج، بھرت پور گیٹ، گھاس منڈی ہوتے ہوئے مولانا آزاد روڈ پر واقع اسلامیہ انٹر کالج کے قریب دوبارہ عوام سے خطاب کریں گے۔