ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیلانی نے کشمیر میں سابق سرپنچ کے قتل کی مذمت کی

گیلانی نے کشمیر میں سابق سرپنچ کے قتل کی مذمت کی

Tue, 04 Oct 2016 12:05:15    S.O. News Service

سری نگر ، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )حریت کانفرنس کے سخت گیر گروپ کے رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کشمیر میں ایک سابق سرپنچ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ کسی معصوم شخص کو قتل کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی ہے۔گیلانی کی قیادت والی حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ کاندی جال کاکاپورا پلوامہ کے سابق سرپنچ فیاض احمدکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ بغیر وجہ کسی نہتے شخص کو قتل کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی اور غیر منصفانہ ہے۔شدت پسندوں نے نیشنل کانفرنس سے وابستہ سابق سرپنچ کو کل کاکاپورا میں واقع ان کے گھر میں قتل کر دیا تھا ۔


Share: