ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوکرن میں ندی کے کٹاو سے سڑک کا تحفظ کرنے والی دیوار پانی میں بہہ گئی

گوکرن میں ندی کے کٹاو سے سڑک کا تحفظ کرنے والی دیوار پانی میں بہہ گئی

Thu, 11 Apr 2024 15:27:06    S.O. News Service

گوکرن 11 اپریل  (ایس او نیوز) ضلع اتر کنڑا کے مختلف مقامات پر محکمہ چھوٹی آب پاشی کے ذریعے ندی کنارے پر کٹاو روکنے کے لئے حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں ۔ کئی جگہ یہ کام پورا بھی ہو چکا ہے ، لیکن گوکرن کے  گنگاولی میں تعمیر کی گئی رکاوٹی دیوار اور سڑک کا ایک بڑا حصہ ندی میں بہہ گیا ہے ۔

    معلوم ہوا ہے کہ گنگاولی سے اگرگون آنے کے لئے ندی کنارے سڑک تعمیر کی گئی تھی اور پانی کی وجہ سے سڑک کا کٹاو روکنے کے لئے حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی گئی تھی ۔ لیکن تیز بارش، ندی میں سیلاب یا پانی کا تیز بہاو نہ ہونے کے باوجود تعجب خیز طور پر سڑک اور حفاظتی دیوار ندی میں بہہ گئی ۔ سمجھا جاتا  ہے کہ انتہائی ناقص اور غیر معیاری تعمیری کام کی وجہ سے ایسا ہوا ہے جو عوام کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا ہے ۔


Share: