ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا بی جے پی نے بارہمولہ حملے کے بعد پاریکر کی عزت افزائی تقریب منسوخ کی 

گوا بی جے پی نے بارہمولہ حملے کے بعد پاریکر کی عزت افزائی تقریب منسوخ کی 

Tue, 04 Oct 2016 11:58:56    S.O. News Service

پنجی، 3 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں کل رات فوج اور بی ایس ایف کے کیمپوں پر ہوئے حملے کے بعد گوا بی جے پی نے آج کہا کہ اس نے وزیر دفاع منوہر پاریکرکی عزت افزائی کے لیے کل منعقد ہونے والا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر ونے تندولکر نے آج میڈیا سے کہاکہ آج 4 ؍اکتوبر کوہونے والی عزت افزائی کی تقریب بارہمولہ میں فوج کے کیمپ پر دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب ملتوی نہیں بلکہ منسوخ کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاریکر نے پروگرام منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔تندولکر نے کہا کہ بی جے پی کی مقامی اکائی نے حملے کے بعد کل رات پروگرام کو لے کر آگے نہیں بڑھنے کا فیصلہ کیاہے ۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے بارہمولہ میں کل رات فوج اور نیم فوجی دستے کے دو کیمپوں پر حملہ کردیا تھا ۔اس حملے میں کم از کم دو دہشت گرد مارے گئے اور بی ایس ایف کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا۔بی جے پی نے کنٹرول لائن کے پارسرجیکل حملے کے لیے پاریکر کے لیے آزاد میدان میں ایک عوامی عزت افزائی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گذشتہ ہفتہ پارٹی نے پاریکر کو دابولم ہوائی اڈے سے پنجی تک ایک جلوس میں لے جانے کا اعلان کیا تھا۔


Share: