ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایس آر ٹی سی میں بائیو ڈیزل پر دوڑنے والی بس متعارف

کے ایس آر ٹی سی میں بائیو ڈیزل پر دوڑنے والی بس متعارف

Tue, 05 Jul 2016 10:54:06  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو4؍جولائی(ایس او نیوز) ملک میں پہلی بار صد فیصد بائیو ڈیزل پر دوڑنے والی بس کو کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔آج وزیر ٹرانسپور ٹ رام لنگا ریڈی نے اس بائیو ڈیزل بس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ بنگلور اور چنئی کے درمیان دوڑنے والی بس میں بائیو ڈیزل کے استعمال سے روزانہ ایندھن کی کھپت میں 20فیصد کی بچت ہوگی۔ پہلی بار شہر کے کے ایس آر ٹی سی مرکزی دفتر میں مسٹر رام لنگا ریڈی نے کے ایس آر ٹی سی کی بائیو ڈیزل بس کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد کہاکہ بنگلور چنئی روڈ پر اس بس کی دوڑ کا تجربہ کیا جائے گا۔ اگر یہ کامیاب رہا تو کے ایس آر ٹی سی کی تمام بسوں کو بائیو ڈیزل میں تبدیل کرنے کیلئے قدم اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیزل کے مقابل بائیو ڈیزل کی قیمت 5روپے کم ہے۔تلنگانہ کی ایک کمپنی سے بائیو ڈیزل خریدا جارہا ہے۔اس کیلئے ٹنڈر بھی طلب کیاگیا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بائیو ڈیزل پلانٹ قائم کرنے کی کسی بھی تجویز سے انکار کرتے ہوئے مسٹر ریڈی نے کہاکہ دسمبر 2016تک ریاست بھر میں چھ ہزار بائیو ڈیزل بسیں خریدی جائیں گی، اس مواقع پر کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر راجندر کمار کٹاریہ نے کہاکہ بائیو ڈیزل بسیں زیادہ دوڑانے سے ماحولیات کا تحفظ بھی کیاجاسکتا ہے، اور اس ایندھن کے استعمال سے 70فیصد فائدہ کاشتکاروں کو بھی ہوگا۔


Share: