ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے قریب پڈوکونے ریلوے ٹریک پر ٹرین راہ گیر سے ٹکراگئی؛ راہ گیر ہلاک

کنداپور کے قریب پڈوکونے ریلوے ٹریک پر ٹرین راہ گیر سے ٹکراگئی؛ راہ گیر ہلاک

Sat, 01 Oct 2016 20:36:41    S.O. News Service

کنداپور یکم اکتوبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے پڈوکونے ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت جگت ہیگڈے (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ  جگت کانوں میں ہیڈفون لگائے موبائل پر کسی سے بات چیت میں مشغول تھا اور ریلوے ٹریک کراس کررہا تھا کہ اُڈپی سے بھٹکل کی طرف جانے والی ایک ڈیمو ٹرین تیزرفتاری کے ساتھ اس سے ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی جگت پٹری کے باہر جاگرا، مگرسر پر گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی اُس نے دم توڑ دیا۔

بتایا گیا ہے کہ جگت بنگلور کا رہنے والا تھا، اپنے رشتہ داروں سے ملنے گنگولی آیا تھا، خبر ہے کہ اگلے چند دنوں میں بنگلور کی کسی کمپنی میں ملازمت پر ٹہرنے والا تھا، مگر موت اُسے اس طرف کھینچ لائی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گنگولی پی ایس آئی سُبنّا موقع واردات پر پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کنداپور بھیج دیا۔ گنگولی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 


Share: