اسلام آباد،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے قبضہ میں موجود بھارتی بحریہ کے سابق آفیسرکلبھوشن جادھو کے متعلق پاکستانی تنظیم آئی ایس پی آر نے سنسنی خیز دعوی کیا ہے ۔ آئی ایس پی آرکے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کلبھوشن کے متعلق رحم کی درخواست میں اپنے آخری مرحلہ میں ہے جلد ہی پاکستانی عوام کو اچھی خبر دی جائے گی۔واضح ہو کہ بھارتی بحریہ کے 46 سالہ ریٹائرڈ افسرکلبھوشن جادھو کو پاکستان کی خلاف مبینہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مبینہ جرم کی پاداش میں گذشتہ اپریل میں موت کی سزا سنائی تھی18 مئی کو بین الاقوامی عدالت کے 10 رکنی بینچ نے جادھو کی پھانسی پر روک لگادی تھی ۔ تاہم مملکت خداداد پاکستان کی عدالت عظمی اور وکلا ء نے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے اس کو مسترد کر دیا تھا ، تاہم کلبھوشن تنازع میں پاکستان پر عالمی دباؤ بھی بنایا جا رہا ہے ۔بھارت کاالزام ہے کہ پاکستان نے 46 سالہ سابق بحریہ افسر کلبھوشن جادھو کو گزشتہ سال تین مارچ کو پاکستان نے غلط طریقے سے گرفتار کیا تھا۔پاکستان پشاور آرمی پبلک اسکول حملہ میں ملوث دہشت گردوں کی مالی فنڈنگ اور اسلحہ سے امداد کابھی الزام کلبھوشن جادھو پر لگا رہا ہے جس سے ہند و پاک کی سیاست ایک بار پھر تلخ ہوگئی ہے ۔