بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز) مُرڈیشور کی 110 KV لائن پر پانچ چھ انسولیٹر میں خرابی ہونے کی وجہ سے کل بدھ کو اس کی مرمت کی جائے گی، جس کے لئے کمٹہ کی ٹیم بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ نے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہوناور۔مُرڈیشور روٹ کے 110 کے وی لائن پر صبح نو بجے سے شام چار بجے تک مرمت کا کام ہوگا، جس کے دوران صبح سے شام چار بجے تک پورے بھٹکل تعلقہ میں بجلی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔
ہیسکام کی جانب سے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ ، وہ تعاون کریں۔