بھٹکل یکم اکتوبر (ایس او نیوز)بھٹکل تحصیلدار کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق۲ اکتوبر کو مہاتما گاندھی جینتی کے حوالے سے بھٹکل تعلقہ پنچایت آفس کے احاطے میں صبح ۷ بجے سے صفائی مہم چلائی جائے گی۔ پھر دس بجے میٹنگ ہال میں رکن اسمبلی منکال ایم وئیدیا کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوگا۔اس اجلاس میں سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والے مختلف محکمہ جات کی طرف سے سرٹفکیٹس اور پٹّا وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔
اسی مناسبت سے "صفائی ہفتہ" کا بھی آغاز کیا جائے گا جس میں سرکاری محکمہ جات کے ذمہ داران کے علاوہ سماجی تنظیموں کے نمائندے پورے ہفتے میں مختلف مقامات پر صفائی مہم چلائیں گے۔