ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاویری نگرانی بورڈ کا قیام؛ کرناٹک نے اپنے نمائندہ کا نام تجویز نہیں کیا

کاویری نگرانی بورڈ کا قیام؛ کرناٹک نے اپنے نمائندہ کا نام تجویز نہیں کیا

Sat, 01 Oct 2016 21:53:33    S.O. News Service

بنگلورو۔یکم اکتوبر(ایس او نیوز) سپریم کورٹ کی طرف سے تین دن کے اندر کاویری نگرانی بورڈ قائم کرنے کے فیصلے سے اتفاق کرنے سے انکار کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے کاویری نگرانی بورڈ کیلئے کرناٹک کے نمائندہ کا نام مرکزی حکومت کو پیش نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے آج سہ پہر چار بجے تک کاویری طاس کی تمام ریاستوں سے کہاگیا تھاکہ مجوزہ کاویری نگرانی بورڈ کیلئے اپنے نمائندے کا نام تجویز کردیں۔ عدالت کی ہدایت کے مطابق اس بورڈ کے قیام کیلئے بے تاب تملناڈو نے اپنے نمائندہ کا نام تجویز کردیا۔ تاہم کرناٹک نے کاویری نگرانی بورڈ قائم کرنے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس بورڈ کیلئے اپنے نمائندہ کا نام تجویز نہیں کیا اور کہاکہ اس بورڈ کے قیام کے خلاف حکومت اپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی۔ آج شام وزیر اعلیٰ سدرامیا کی صدارت میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں بھی یہی فیصلہ کیاگیا کہ حکومت کرناٹک کاویری نگرانی بورڈ کیلئے اپنے نمائندہ کا نام تجویز نہیں کرے گی۔ حکومت اس بات کیلئے کوشش کرے گی کہ کسی بھی حال میں بورڈ کا قیام نہ ہونے پائے، اس کیلئے مرکز سے بھی مداخلت پرزور دیا جائے گا۔

 

 


Share: