ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ کے منجیشور میں ایمبولینس اور کار کے درمیان خطرناک حادثہ - تین افراد ہلاک

کاسرگوڈ کے منجیشور میں ایمبولینس اور کار کے درمیان خطرناک حادثہ - تین افراد ہلاک

Wed, 08 May 2024 11:05:52    S.O. News Service

کاسرگوڈ ، 8 / مئی (ایس او نیوز) کاسرگوڈ ضلع کے منجیشور میں نیشنل ہائی وے 66 پر ایمبولینس اور کار کے  درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔
    
حادثے کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی شناخت سریناتھ، شرتھ اور میمون کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ ایمبولینس میں موجود مریض زخمی ہوگیا ہے ۔ 
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مریض کو لے کر کاسرگوڈ سے منگلورو کی طرف آنے والی کار منگلورو سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی ۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار بری طرح چکنا چور ہوگئی اور دو افراد نے موقع پر دم توڑ دیا جبکہ تیسرا شخص اسپتال میں علاج کے دوران چل بسا ۔ 
    
نیشنل ہائی وے پر جس جگہ حادثہ پیش آیا وہاں پر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے اور غلطی سے کار ڈرائیور سڑک کے ون وے میں گھس گیا جس کی وجہ سے یہ تصادم ہوگیا ۔ 
    
منجیشور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اس تعلق سے کیس درج کر لیا گیا ۔


Share: