ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: کے اے ایس افیسر کو ہٹانے کا اختیارڈی سی کونہیں ہے؛ معزول خصوصی تحویل اراضی افیسر کا بیان

کاروار: کے اے ایس افیسر کو ہٹانے کا اختیارڈی سی کونہیں ہے؛ معزول خصوصی تحویل اراضی افیسر کا بیان

Tue, 04 Oct 2016 03:29:00    S.O. News Service

کاروار3/اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے توسیع کے لئے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے خصوصی تحویل اراضی افیسرکے بطور اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے مسٹر بسواراج کوچند دن پہلے ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ 

 اس مسئلے پر ایم ایل اے منکال وئیدیا کوبھیجے گئے اپنے تفصیلی مراسلے میں معزول خصوصی تحویل اراضی افیسر نے کہا ہے کہ کسی بھی کے اے ایس افیسر کو بر طرف کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو حاصل نہیں ہے۔ مسٹر جی این بسوراج نے یہ بھی کہا ہے کہ ان پر ڈی سی کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اور ڈی سی کچھ خاص مفاد پرستوں کو فائدہ پہنچانے اور اپنے پسندیدہ شخص کو اس عہدے پر فائز کرنے کے لئے انہیں ہٹانے کا اقدام کیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ان کی کارکردگی کی جانچ اور رپورٹ تیار کرنے کا اختیارانڈین نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو حاصل ہے اور ان کے خلاف کوئی بھی اقدام اس طرح کی رپورٹ ملنے کی صورت میں ہی کی جاسکتی ہے۔لہٰذا موجودہ حالت میں انہیں اپنے عہدے سے برخاست کرنے کا اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس نہیں ہے۔


 


Share: