کاروار 5/اکتوبر (ایس او نیوز)برہماور میں موجود روُڈسیٹ ادارے کی طرف سے ایل سی ڈی، ایل ای ڈی ٹی وی،ہر طرح کے ڈی ٹی ایچ، ڈی وی ڈی اور گھریلو الیکٹرک اشیا ء کی مرمت کی تربیت پانے اور اسے پیشہ بنانے کے خواہشمند وں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ متعلقہ ادارے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خواہشمند اپنی تعلیمی لیاقت اور رہائش سے متعلق دستاویزات کے ساتھ فوری درخواست دیں۔ درخواست گزار کی عمر18سے45 سال تک ہونی چاہیے۔ مزید معلومات کے لئے -2563455 - 0820 , 9449862808 یا www.rudsettraining.orgپر رابطہ قائم کریں۔