ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں ادیوگ میلہ کے پس منظر میں 22اکتوبر کو بنگلورو میں روڈ شو۔۔۔دیشپانڈے

کاروار میں ادیوگ میلہ کے پس منظر میں 22اکتوبر کو بنگلورو میں روڈ شو۔۔۔دیشپانڈے

Sat, 01 Oct 2016 18:24:00    S.O. News Service

بھٹکل یکم اکتوبر (ایس او نیوز) وزیر صنعت اور ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے بتایا ہے کہ کاروار میں 12 - 13نومبر کو منعقد ہونے والے ادیوگ میلہ کے پس منظر میں 22اکتوبر کو بنگلورو میں روڈ شو کا اہتمام کیا جائے گاتاکہ اس ادیوگ میلہ میں زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو شرکت کے لئے راغب کیا جاسکے۔

 مسٹر دیشپانڈے نے بتایا کہ کاروار میں اس بڑے پیمانے پر ادیوگ میلہ کا انعقاد پہلی مرتبہ ہونے جارہا ہے۔ضلع کے تمام بے روزگار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اس میں شریک ہونا چاہیے۔جو لوگ فی الحال بر سرملازمت ہیں ان کے لئے بھی اس میلے میں شریک ہوکر مزید بہتر مواقع تلاش کرنے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ روزگار کے متلاشی نوجوانوں اور روزگار فراہم کرنے والی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ میلے میں شرکت کے لئے اپنے نام آن لائن رجسٹر کرائیں۔

 ادیوگ میلہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے علاوہ کم از کم ایس ایس ایل سی کی تعلیمی استعداد رکھنے والے شریک ہوسکیں گے۔ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر کمپنیاں روزگار فراہم کریں گی۔لیکن مسٹردیشپانڈے نے واضح کیا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے کسی کو بھی ملازمت دلانے کی گارنٹی نہیں دی جارہی ہے۔صرف روزگار کے متلاشی نوجوانوں کو روزگار پانے کا ایک موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو میں مجوزہ روڈ شو اور ادیوگ میلہ میں حصہ لینے کے لئے تمام نامور کمپنیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اس موقع پرکاروار کے آرٹسٹ کے این اشوک نے ادیوگ میلہ کا جو لوگو(logo)ڈیزائن کیا ہے اس کا اجراء بھی وزیر موصوف کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس تقریب میں ضلع پنچایت کے نائن صدر سنتوش رینکے، کاروار اسسٹنٹ کمشنر شیوانندکرالے، ضلع انڈسٹریل سنٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹرگوپال کرشنا بیکل اور دیگر افراد موجود تھے۔

 


Share: