ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار مزدور کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ - پانچ گھروں میں لگی آگ

کاروار مزدور کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ - پانچ گھروں میں لگی آگ

Sun, 10 Mar 2024 11:15:25    S.O. News Service

کاروار،  10 / مارچ (ایس او نیوز) کاروار کے  مودگا میں موجود بحری اڈے  کے مزدوروں کی کالونی میں رسوئی گیس کا سلینڈر دھماکے سے پھٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے آس پاس کے گھروں کو اپنی زد میں لے لیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ بحری اڈے کی  این سی سی ٹھیکیدار کمپنی سے متعلقہ مزدوروں کو شیڈس کی شکل میں رہائشی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ایسے ہی ایک شیڈ میں آج صبح سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے آگ بھڑکی جس پر قابو پانے کے فائر بریگیڈ عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا ۔ مزدوروں کی اس کالونی میں 150 سے زیادہ رہائشی شیڈس بنے ہوئے ہیں اور یہ بہت زیادہ گنجان آباد ہے اس کی وجہ سے آگ بجھانے کے کام میں دقت پیش آئی ۔ البتہ اس حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔     


Share: