ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈوکلام میں چین کے ذریعہ بنائی گئی سڑک کی معلومات ملک کو دیں مودی،راہل گاندھی نے اپنی پیٹھ تھپتھپانے پرگھیرا 

ڈوکلام میں چین کے ذریعہ بنائی گئی سڑک کی معلومات ملک کو دیں مودی،راہل گاندھی نے اپنی پیٹھ تھپتھپانے پرگھیرا 

Fri, 06 Oct 2017 21:59:57    S.O. News Service

نئی دہلی ،6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقیدی نشانہ لگا تے ہوئے پوچھا کہ اگر وہ اپنی کامیابی پر پیٹھ تھپتھپا چکے ہوں تو چین کی جانب تعمیر شدہ ڈوکلام میں سڑک کی معلومات دینا نہ بھولیں ۔ ذرائع نے کہا تھا کہ چین نے بھارت کے ساتھ تعطل زدہ ڈوکلام علاقے میں اپنے فوجیوں کی تعیناتی اچھی تعداد میں کی ہے ۔ متنازعہ علاقے سے محض 12 کلومیٹر دور اس نے سڑکوں کو چوڑا کرنے کا کام شروع کر دیاہے۔راہل گاندھی نے اس خبرکی اشاعت کے ایک دن بعد اس خبر پر تبصرہ کیا ۔ راہل گاندھی نے’ 500 فوجیوں کی نگرانی میں چین نے ڈوکلام میں سڑک چوڑی کی‘ کے عنوان والی خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا:’’ مودی جی !اپنی کامیابی پر جب اپنی پیٹھ تھپتھپاچکے ہوں تو براہ مہربانی اس کے بارے میں معلومات دینے کی کوشش کیجئے گا ‘‘ اس سے قبل راہل گاندھی نے امیٹھی دورہ میں مودی سرکار پر جم کر تنقید کی ہے حتی کہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر مودی سرکار اپنے کاموں میں ناکام ہوچکی ہے تو ہمیں بتائیں کانگریس ان کمیوں اور ناکامیوں کو محض 60دنوں میں اپنی حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات سے اس کی اصلاح کرے گی ۔


Share: