ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چوتھے مرحلے میں لوک سبھا کی 96 اور اسمبلی کی 203 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

چوتھے مرحلے میں لوک سبھا کی 96 اور اسمبلی کی 203 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

Mon, 13 May 2024 12:12:07    S.O. News Service

نئی دہلی، 13/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں اور 203 اسمبلی سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوئی ، ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

اس مرحلے میں آج کل 203 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے جس میں آندھرا پردیش اسمبلی کی 175 اور اڈیشہ کی 28 سیٹیں ہیں۔ تلنگانہ کی 17 پارلیمانی سیٹوں کے کچھ اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا وقت شام 7 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کل 17.7 کروڑ ووٹرز، جن میں 8.97 کروڑ مرد اور 8.73 کروڑ خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطے کے کل 96 لوک سبھا حلقوں کے 1.92 لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے 1717 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔


Share: