ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنڈی گڑھ میں بیف کے شک میں ہریانہ پولیس نے رکوائی یوپی روڈ ویز کی بس، جانچ میں نکلا بکرے کا گوشت

چنڈی گڑھ میں بیف کے شک میں ہریانہ پولیس نے رکوائی یوپی روڈ ویز کی بس، جانچ میں نکلا بکرے کا گوشت

Sun, 02 Jul 2017 21:27:46    S.O. News Service

چنڈی گڑھ 2/جون (ایس او نیوز/ذرائع)   ہری دوار سے شملہ جارہی ایک بس میں سیٹ کے نیچے بیف رکھے ہونے کا فون کال موصول ہونےکے بعد  ہریانہ  پولیس نے جمنا نگر کے جگادھری میں بس کو روک لیا اور  تلاشی لی۔ جس کے دوران  ڈرائیور کی پچھلی سیٹ کے نیچے گوشت کے تین پاکٹ برآمد ہوئے، جانچ کے بعد پتہ چلا کہ  یہ گائے کا گوشت نہیں بلکہ بکرے کا گوشت تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  گئو رکھشک کہلانے والے گگن پرکاش نامی ایک شخص نے پولس کو فون کرکے خبر دی کہ متعلقہ بس پر گائے کا گوشت لے جایا جارہا ہے، اطلاع ملتے ہی  جگادھری پولس نے متعلقہ بس کو روک دیا اور تلاشی لی، جس کے دوران ڈرائیور کی پچھلی والی سیٹ کے نیچے پانچ پانچ کلو کے تین گوشت کے پیکٹ برآمد ہوئے، پولس نے فوری طور پر ڈرائیور کامل اور کنڈیکٹر مستقیم کو اپنی تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کی  جنہوں نے بتایا کہ وہ گوشت کس نے رکھا تھا، اُنہیں اُس کی کوئی جانکاری نہیں ہے، بس پر موجود مسافروں نے بھی گوشت کے اُس پیکٹ کے تعلق سے لاعلمی ظاہر کی۔  پولس نے کوئی رسک نہ لیتے ہوئے گوشت کو فوری مویشیوں کے ڈاکٹروں کو  جانچ کے لئے بھیج دیا، جنہوں نے رپورٹ دی کہ یہ گائے کا گوشت نہیں بلکہ بکرے کا گوشت ہے۔ 

جگادھري پولیس اسٹیشن کے انچارج سب انسپکٹر کے مطابق بس ہری دوار سے اتر پردیش کے سہارنپور اور ہریانہ کے جگادھري سے ہوتے ہوئے شملہ جا رہی تھی۔ 


Share: