چنتامنی:5 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)کانگریس حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے پر بالکل توجہ نہیں دے رہی ہے یہ بات بی جے پی لیڈر ارو ن بابو نے کہی انہوں نے آج تعلقہ کے کربور گرام کے بندرہلی میں مختلف جنتادل (ایس) کارکنوں کو بی جے پی پارٹی میں شامل کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بیان بازیوں میںہی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور صرف بیانات کے ذریعہ ہی بہلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر جنتادل(ایس)کارکنوں میں منی راجو شری رامپا چندرہ اپا امروت راجو نرسمہ روی منی وینکٹ اپا نارائن اپا نرسمہ نارائن سوامی سمیت کئی کارکنوں نے جنتادل(ایس)کو چھوڑ کر بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر بی جے پی لیڈرس ہیچ۔ ایم ۔ ومشی کرشنا بی جے پی کے تعلقہ صدر انجنیاریڈی نائب صدر تیمیا جنرل سکریٹری وائی۔مہیش ماڈکیرے ارون شرنیواس اروجن ،وغیرہ موجود تھے۔