چنتامنی:5 /اکتوبر(محمد اسلم /ایس او نیوز) چنتامنی رورل پولیس تھانہ حدود کے تلگوار گاؤں کے ہائی وے روڈ پر (BOLERO) وین کی ٹکر سے دسویں جماعت میں زیر تعلیم لڑکی کی موت واقع ہوگئی ہے ۔چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر لیاقت اللہ نے بتایا کہ چنتامنی تعلقہ سبارائن پیٹ کی ساکنہ عائشہ(15)تلگوار سرکاری کنڑا اسکول میں زیر تعلیم تھی، وہ آج صبح 10بجے اسکول کے لئے پیدل جارہی تھی کہ بنگلور کے طرف سے تیزرفتاری سے آنے والی (BOLERO) وین نے ٹکر ماردی ۔حادثہ پیش آتے ہی مقامی لوگوں نے وین کو توڑ پھوڑ دیا اور وین کو آگ لگانے کی کوشش کی لیکن فوری پولیس اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور معاملہ کو سرد کیا۔ مقامی لوگوں نے راستہ روک کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اس راستے میں حادثات ہورہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لئے متعلقہ افسران کو کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔بعد میں عائشہ کی نعش کو چنتامنی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ۔اس خصوصی میں رورل پولیس نے معاملہ کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔