چنتامنی:15 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)چنتامنی حلقہ سورپلی دیہات کے پاس والمیکی بھون تعمیر کرنے کے لئے حکومت کرناٹک سے ایک کروڈ روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے بہت ہی جلد چنتامنی حلقہ میں والمیکی بھون تعمیر کردیا جائیگا یہ بات سابق وزیر و رُکن پارلیمان کے ہیچ منی اپا نے کہی ۔انہوں نے آج والمیکی جینتی تقریب کے موقع پر تعلقہ کے سورپلی کے پاس ایک کروڈلاگت سے والمیکی بھون کے تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے بعد خطاب کرتے ہوئے نرمیتی کیندرا کے ٹھیکداروں کووارنگ دی کہ نرمیتی کیندر کے ٹھیکدار گھٹیا کام کرنے کی شکایت آئی ہے اگر کہیں بھی گھٹیا کام نظر آئے تو ان کا نام بلاک لسٹ میں شامل کرکہ اُن ٹھیکداروں کا لائسنس رد کرادیا جائے گا ۔منی اپا نے تعلقہ انتظامیہ پر شدید برہمی ظاہر کی اور کہا کہ ہر ایک سرکاری پروگرامس میں ضلع پنچایتی اراکین کو طلب کیا جائے تعلقہ انتظامیہ کے چند افسران ضلع پنچایتی اراکین کو نظر انداز کرنے کی شکایت آئی ہے ۔منی اپا نے کہا کہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ فرد کسی موضوع پر کتاب لکھے یا کسی کی تاریخ لکھے تو اس فرد کو صرف شہر حاصل ہوتی ہے لیکن رامائن کی تاریخ لکھنے والے مہارشی والمیکی کی کتاب کو آج دنیا بھر میں ہندو پیروکار مقدس کتاب کا درجہ دیتے ہیں۔منی اپا نے کہا کہ مہارشی والمیکی نے اپنی سابقہ زندگی سے توبہ کرکے نہ صرف رامائن کتاب مرتب کیا تھا بلکہ ہندوستان کی تاریخ لکھی تھی اور انہوں نے ثابت کردیا تھا کہ مجرمانہ پیشے سے توبہ کے بعد بھی انسان اگر چاہئے تو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں اور علم کے ذریعے سے اعلیٰ مقام حاصل کرسکتا ہے ۔بعد ازاں رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت مہارشی والمیکی رامائن کتاب لکھ رہے تھے انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انکی لکھی ہوئی کتاب کو نہ صرف گھر گھر میں پڑھا جائیگا بلکہ اسکو مقدس کتاب کا بھی درجہ حاصل ہوگا ایک دلت خاندان میں پیداہونے کے باوجود بھی مہارشی والمیکی کی لکھی ہوئی رامائن کو ہر ذات اور طبقات میں کافی اونچا مقام حاصل ہے ۔اس موقع پر تحصیلدار گنگپا بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا منسپالٹی کمشنر ایم راجنا کونسلر سادپااسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا سمیت کئی والمیکی طبقہ کے لوگ موجود رہے۔