چنتامنی :2 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کے منسپالٹی دفتر میں علی الصباح گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جی کی تصویر پر پھول مالا پہنا کر بلدیہ صدر ونائب صدر نے خراج عقیدت پیش کیا۔بعد خطاب کرتے ہوئے منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنانے کہا کہ گانددھی جی ہمیشہ سچ کہا کرتے تھے وہ سچائی کے علمبردار تھے اس لئے آج بھی ہم اُنہیں یاد کرتے ہیں گاندھی جی نے ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنی جان تک قربان کردی تھی اور ان کے پاس کوئی مفاد نہیں تھا،وہ ہرفرقے کو ساتھ لے کر چلتے تھے اور کوئی بھید بھاؤ ان کے پاس نہیں تھا آج کے بچوں کو چاہئے کہ گاندھی جی کے اصولوں کو اپنائیں ۔کمشنر ایم۔راجنانے کہا کہ اس ملک کے آزادی کی خاطر بہت سے لوگوں نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیں ہزاروں نوجوانوں نے اگریزوں کی ظلم کی چکی میں پس کر برس ہا برس تک جیل کی آہنی سلاخوں کے پچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں معصوم بے گناہ انسانوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ہمیں آزادی کی نعمت دلائی اور آزادی کی آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقعہ فراہم کیاکئی اہم شخصیتوں نے اس ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہمارے ملک کی آزادی اس ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے رہنماؤں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ آزادی کی شمع پر جل کرمرنے اور مٹنے والوں کی قربانیوں کو محض ایک رسم کی طرح یاد کیا جاتا ہے ۔کمشنر ایم۔راجنانے مزید کہا کہ انگریزوں نے حکومت کی باگ دوڑ کو مضبوطی سے اپنے قبضہ میں رکھنے کی غرض سے ہمارے باہمی اتحاد کو نہ صرف یہ کہ توڑا بلکہ آپس میں نفرت اور حقارت کے ایسے بیج بوتے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نفرت کی خلیج اور گہری ہوتی چلی گئی یہ اسی نفرت اور بد گمانی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے توڑ پھوڑ اور قتل و غارت گری آئے دن بموں کا پھوٹنا ندی کے پانی کے بٹوارے کا مسلہ رنگ نسل ذات براداری اور مذاہب اور دھرم کا مسلہ ہمارے دیش کے ٹکڑے ٹکڑے کردے گا۔اس موقع پربلدیہ صدر ایم۔سجاتا نائب صدر سجاتا شیوپا منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا،کونسلر اللہ بخشء قادری ،کونسلر منجوناتھ سمیت منسپال عملہ موجود رہے شہر کے دیگر سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات پر بھی گاندھی جینتی منائی گئی ۔