ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں صفائی مہم کا آغاز؛ صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے :بلدیہ صدر سجاتا کا بیان

چنتامنی میں صفائی مہم کا آغاز؛ صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے :بلدیہ صدر سجاتا کا بیان

Sat, 24 Sep 2016 15:35:34    S.O. News Service

چنتامنی:24 /ستمبر(محمد اسلم /ایس او نیوز )روز مرہ کی زندگی میں انسان کے لئے پاکی صفائی کاماحول بڑی اہمیت کا حامل ہے سائینس اور صنعت کی روشنی میں لوگوں کے معیار زندگی میں بھی کافی تبدیلی آچکی ہے شہری علاقے کے لوگوں پر اسکا برا اثر پڑا ہے شہری لوگ اس بات سے واقف ہوتے جارہے ہیں فضاء کو صاف ستھرا رکھنے سے ہی آب وہوا میں بھی تبدیلی نمایاں ہوتی ہے صفائی سے ہر شئے میں نکھار آتی ہے غلاظت سے بیماریاں پھیلتی ہیں، صفائی سے انسان اپنے آپ کو خوشحال اور تندرست محسوس کرتا ہے ہوائی آلودگی کوڑا کرکٹ گندگی انسان کی زندگی کونقصان پہنچاسکتی ہے دوسری وجہہ آبادی کابڑھنا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ لوگوں کو کھانے پینے کپڑے اور رہن سہن کے لئے اور آمد رفت کے لئے ٹرانسپورٹ مہیاکروانا اور ضروری سب چیزوں کو فراہم کرؤانا جس کی وجہ سے اسکوٹروں کاروں اور ان کی صنعتوں کو بڑھانا تھرمل پاؤر پلانٹس کا بڑھنا کاروں کی رفتار بڑھنا قدرتی عمل میں تبدیلی ہونا ہے صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے جو انسانوں کی زندگیوں میں خو شگوار ماحول لاسکتی ہے ان تمام  باتوں کااظہار چنتامنی بلدیہ صدر ایم۔سجاتا نے کیا۔ وہ آج یہاں شہرکے سرکاری اسپتال ودیگر محکمہ جات دفاتر کے روبرو منسپالٹی کے طرف سے کی گئی صفائی مہم کا آغاز کرنے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمہ دار شہریوں کو بھی ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے ہر شہری کو دور اندیشی سے کام لینا نہایت ضروری ہے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ہر کام کو اچھی طرح انجام دیا جاسکتا ہے آج دنیاء میں سائینس کے ترقی کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا ہے آلودگی چاہئے کسی وجہ سے رہی ہو یہ انسان کی زندگی اور صحت پر بر اثر ڈالتی ہے ۔ اس موقع پر بلدیہ کی نائب صدر سجاتا،شیونا ہیلتھ آفیسر سی کے بابو اُما شنکر آرتیکونسلر سادپا کونسلر منجوناتھ پرکاش وغیرہ موجود تھے۔


Share: