چنتامنی:29 /ستمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)پچھلے چند دنوں س تجارتی مرکز چنتامنی حلقے میں غیر قانونی ریت کا دھندا کچھ ٹھنڈا رہا راتوں کے وقت محکمہ پولیس اور محکمہ مالگذاری آفیسروں کے آنکھوں میں دھول چونک کرغیر قانونی ریت کا دھندا زوروشور پر کررہے تھے۔چنتامنی کے مقامی تحصیلدار گنگپا کو آج غیر قانونی ریت کے ٹرک سربراہی ہونے کی اطلاع پاکر تحصیلدار اور محکمہ مالگذاری کے افسران چھاپہ مارتے ہوئے تین غیر قانونی ریت کو ٹرکوں کو ضبط کرکہ جرمانہ عائد کرکہ ٹرکوں کو رورل پولیس تھانہ کے تحویل میں دیا گیا ہے۔تحصیلدار گنگپا نے آخباری نمائندوں سے بتایا کہ علی صبح تعلقہ کے ماڈکیرے کراس کے متصل غیر قانونی ریت کے ٹرکوں کو بھر کر لیجانے کی اطلاع کسی نے ہمیں دی فوراََ ہم لوگ پہنچ کر غیر قانونی ریت کے ٹرکوں کو ضبط کرکہ جرمانہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چنتامنی میں آئندہ غیر قانونی ریت کا دھندا چلنے نہیں دیا جائیگا غیر قانونی ریت کا دھندا کو قابو پانے کے لئے محکمہ مالگذاری افسروں کی خصوصہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔