ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / چمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل پائیں گے عمر اکمل

چمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل پائیں گے عمر اکمل

Tue, 23 May 2017 12:46:13  SO Admin   S.O. News Service

کراچی ،22مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی بلے باز عمر اکمل اگلے ماہ شروع ہو رہے چیمپئنز ٹرافی میں حصہنہیں لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اکمل کو ان فٹ پاتے ہوئے انہیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ عمر اکمل کی جگہ عمر امین اور حارث سہیل میں سے کسی کو ٹیم میں شامل کر سکتا ہے۔پی سی بی سربراہ شہریار خان نے کہا کہ اکمل انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے پہلے منعقد دو فٹنس ٹیسٹ میں فیل رہے ہیں، ہماری حکمت عملی میں ان فٹ کھلاڑیوں کو آگے جاری نہیں رکھنا شامل ہے اور اسی کے سبب انہیں واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارے پاس ٹیم کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 25 مئی ہے، جس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم جلد سے جلد عمر کے متبادل کو ٹیم میں شامل کریں گے۔غور طلب ہے کہ امین اور سہیل نے بہت دنوں سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔ امین نے اکتوبر 2014 میں جبکہ سہیل نے مئی 2015 میں اپنا آخری ون ڈے کھیلا تھا۔ عمر کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا لیکن چیمپئنز ٹرافی سے وہ واپسی کر رہے تھے اور اب ان فٹ پائے جانے کے بعد انہیں اس میگا ٹورنامنٹ سے باہر بیٹھنا پڑے گا۔


Share: