ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرو:کتے مالکوں کے شانہ بہ شانہ دوڑ کے مقابلوں میں شریک

پیرو:کتے مالکوں کے شانہ بہ شانہ دوڑ کے مقابلوں میں شریک

Mon, 26 Sep 2016 14:52:14    S.O. News Service

لیما26ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پیرو کے دارالحکومت لیما میں دوڑ کے مقابلوں میں شامل شہریوں کے کتے بھی اپنے مالکوں کے شانہ بہ شانہ دوڑ میں حصہ لیتے ہیں۔ ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے سیکڑوں شہری اپنے کتے بھی ہمراہ رکھتے ہیں۔ یہ کتے اپنے مالکان کے ساتھ دو اور چار کلو میٹرکی مسافت کے مقابلوں میں ساتھ ساتھ دوڑتے ہیں۔ کتوں کو دوڑ میں شامل رکھنے کا مقصد شرکاء کی مقابلے کی صلاحیت کا اندازہ لگانا ہوتا ہے۔اس مقابلے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ مقابلہ جیتنے والوں کو ایک سال تک کتے کا کھانا انعام میں دیا جاتا ہے۔ جیتنے والا شخص ایک سال تک اپنے کتے کے اخراجات سے بری ہو جاتا ہے۔


Share: