ممبئی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شیوسینانے آج کہاکہ پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز کو2 روپے فی لیٹر کم کرنے کا حکومت کا قدم دریامیں ایک بوندکی طرح ہے کیونکہ یہ قدم ایندھن کی قیمت بڑھنے کے مہینوں بعد اٹھایاگیاہے۔ مصنوعات کی ترسیل میں حالیہ کمی کی درجہ بندی کرنے کے لیے شیوسینا نے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مشہورمحاورہ کااستعمال کیا۔اودھوٹھاکرے نے کہاکہ ہ دن نہیں ہے کہ ہمیں حب الوطنی سکھایا جانا چاہئے۔عوام کی جانب سے بڑھ رہے دباؤکے سامنے جھکتے ہوئے حکومت نے3 اکتوبرکوایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تاکہ گزشتہ تین ماہ میں ڈیزل۔پیٹرول کے تیزی سے بڑھے داموں کوکم کیاجاسکے۔شیوسینانے پارٹی کے ترجمان کے ایک اداریہ میں کہاکہ اگرچہ یہ فیصلہ مالکان اور عام آدمی دونوں کو فائدہ دے گا لیکن یہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کی طرح ہے۔ سب سے پہلے وہ بہت تیزی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔