ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پھررابڑی دیوی کی پیشی نہیں ہوسکی،ماں اوربیٹے کوسمن جاری

پھررابڑی دیوی کی پیشی نہیں ہوسکی،ماں اوربیٹے کوسمن جاری

Sat, 21 Oct 2017 21:46:32    S.O. News Service

پٹنہ،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے خلاف ایک اور سمن بھیجاہے۔ رابڑی کے علاوہ ان کے چھوٹے بیٹے اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کو بھی پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا گیاہے۔ اس کے مطابق جہاں رابڑی دیوی کو 27 اکتوبر کو دہلی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں موجود رہنا ہے، وہی تیجسوی یادوکوپوچھ گچھ کے لیے24اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے۔ای ڈی اس سے پہلے بھی تیجسوی یادوکے ساتھ پوچھ گچھ کر چکی ہے جبکہ رابڑی دیوی چاربارسمن جاری ہونے کے بعد بھی اب تک جواب دینے نہیں پہنچی ہیں۔رابڑی دیوی کے وکلاء کے مطابق سابق وزیراعلیٰ نے پوچھ گچھ کے لیے اس وجہ سے نہیں گئیں کیونکہ وہ جہاں پٹنہ میں ہی محکمہ انکم ٹیکس کی انکوائری چاہتی ہیں، وہی جانچ ایجنسی دہلی میں اپنے دفتر میں ہی بلانے پراڑی ہے۔ غورطلب ہے کہ ای ڈی نے ریلوے کے ہوٹل کے بدلے پٹنہ میں تین ایکڑزمین کے معاملے میں منی لاڈرنگ کا معاملہ درج کیاہے۔


Share: