ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پورا ہندوستان فرقہ پرستی کی لپیٹ میں، کشمیریت کو بچانا ہوگا: فاروق عبداللہ

پورا ہندوستان فرقہ پرستی کی لپیٹ میں، کشمیریت کو بچانا ہوگا: فاروق عبداللہ

Thu, 19 Oct 2017 22:09:45    S.O. News Service

سری نگر،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا ہندوستان اس وقت فرقہ پرستی کی لپیٹ میں آچکا ہے اور اگر وقت پر اس رجحان کی روک تھام نہ کی گئی تو یہ تباہی اور بربادی کا سامان بن سکتا ہے اور ساتھ ہی ملک کی سالمیت اور آزادی کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے نازک مرحلے پرہم سب پرذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی ریاست کی صدیوں کے آپسی بھائی چارے، مذہبی ہم آہنگی ، رواداری اور کشمیریت کو زندہ رکھنے کے لئے متحدہ ہوکر فرقہ پرست طاقتوں کی تمام چالوں کو ناکام بنائیں۔فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کویہاں اپنی رہائش گاہ میں پونچھ کی معروف دانش گاہ جامع ضیاء العلوم کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


Share: