ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وکاس پاگل توہواہی تھا،مامابھی ہوگیا،یاتوچشمہ بھول گئے یاجملوں کاخمارنہیں اترا:کانگریس 

وکاس پاگل توہواہی تھا،مامابھی ہوگیا،یاتوچشمہ بھول گئے یاجملوں کاخمارنہیں اترا:کانگریس 

Thu, 26 Oct 2017 14:16:22    S.O. News Service

سڑک والے بیان پربری پھنسی بی جے پی، پولیس کے کندھوں پر بیٹھے شیوراج سنگھ چوہان کی تصویروائرل
بھوپال،25؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے امریکہ دورے کے دوران مدھیہ پردیش کی سڑکوں کو وہاں کی سڑکوں سے بہتر بتانے کے بیان نے ریاست میں سیاسی طوفان لا دیا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ’وکاس‘ کے بعد اب’ماما‘ بھی پاگل ہوگیاہے۔ چوہان کا یہ بیان آیا، ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈروں نے سڑکوں کولے کرچوہان پرحملے تیزکردئیے۔ایک کے بعد ایک رہنماؤں کے ٹویٹس آنے لگے ہیں اور چوہان پر جھوٹ تک کا الزام لگ رہا ہے۔کانگریس کے ریاستی صدرارون یادو نے کہاکہ شیوراج چشمہ یہیں بھول گئے یا جملہ بازی کا خمار اترا نہیں؟ ’وکاس‘ کے بعد اب’ماما‘ بھی پاگل ہورہے ہیں۔انہوں نے شیوراج کی اسمبلی حلقہ میں پانی سے بھری سڑکوں کا ایک ویڈیوبھی اشتراک کیا ہے۔یادو نے ایک اور سیلاب متاثرہ سڑک کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وزیر اعلی چوہان کو دو پولیس اہلکار اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس تصویرکے ساتھ انہوں نے لکھاکہ ’ماما‘ سرکار سڑک پر اترے گی تبھی تو جان پائے گی مدھیہ پردیش کی سڑکیں بہتر ہیں یا واشنگٹن کی۔ (ویسے ایسی سڑک تو پورے امریکہ میں نہیں ہوگی)۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے گجرات میں انتخابی مہم کے دوران گھر میں موجود لوگوں نے راہل کا ساتھ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکاس پاگل ہو گیا ہے۔اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ کا کہنا ہے کہ چوہان نے امریکہ میں جاکر جھوٹ بولا ہے۔ شیوراج کا یہ کہنا جھوٹ ہے کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ سے زیادہ اچھی ہیں۔ وہیں ایم پی اور کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہاکہ کوئی ان کی آنکھوں سے پٹی اتارے، شیوراج سنگھ چوہان جی آنکھیں کھولیے اور سچ کا سامنا کیجیے۔ یہ ہے حقیقت۔
 


Share: