ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کانپور کو دیا میٹرو کا تحفہ

وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کانپور کو دیا میٹرو کا تحفہ

Wed, 05 Oct 2016 12:00:16    S.O. News Service

کانپور، 4؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سماج وادی حکومت لگاتار اتر پردیش میں ترقیاتی کاموں کو رفتار دے رہی ہے۔منشور میں جو عوام سے وعدے کئے گئے تھے اسے تو مکمل کیاہی گیاہے ۔اس کے علاوہ یوپی کو اور بھی بہت کچھ دیا گیا، جس میں لکھنؤ کے بعد اب کانپورکی عوام کو میٹرو کا تحفہ شامل ہے۔یہ بات وزیر اعلی اکھلیش یادو نے پالیکا اسٹیڈیم میں میٹرو کے سنگ بنیاد کے دوران کہی ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت پر چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کے سب سے زیادہ ایم پی ہے۔اس اعتبار سے یوپی کو سب سے زیادہ فنڈ ملنا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ہے۔سماج وادی ایمبولنس کی مثال دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے رقم دیا جب اس کا نام سماج وادی کر دیا گیا تو مرکز نے رقم روک دی ۔اس کے بعد بھی ہم پیچھے نہیں ہٹے ، تب جاکر پیسہ دیا گیا۔اکھلیش نے مزید کہاکہ ایس پی حکومت مسلسل ترقی کر رہی ہے۔گورکھپور میں ایمس اسپتال کے لیے سب سے مہنگی زمین خریدی گئی۔طلبا ء کے درمیان لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جو ان کی تعلیم میں کام آ رہے ہیں اور اب منشور میں نہ ہونے کے بعد بھی ریاست میں ایک نہیں دو شہروں کو میٹرو کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔کانپو رکے شہریوں کے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اب اس صنعتی شہر کو عالمی منظر نامے میں میٹرو شہر کے نام سے جانا جائے گا۔


Share: