نیویارک،4اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیویارک کے اٹارنی جنرل نے صدراتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کو شہر میں فنڈز جمع کرنے سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ اس فاؤنڈیشن کا اس ریاست میں رجسٹرڈ نہ ہونا بتایا گیا ہے۔ پیر کے روز جاری ہونے والے نوٹس میں اس فاؤنڈیشن کو 15دنوں میں رجسٹریشن کرانے اور مالی تفصیلات جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان کے مطابق ٹرمپ فاؤنڈیشن اس بارے میں کوئی بیان نہیں دے گی کیونکہ اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔